فائل فوٹو
فائل فوٹو
انٹرنیشنل ڈیسک۔ روس اور یوکرین میں جوہری تابکاری سے متعلق موصول ہونے والے انتباہی الرٹس جعلی ثابت ہوئے اور حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ سسٹم ہیک ہونے کا نتیجہ تھے۔
ان الرٹس کی وجہ سے دونوں ممالک کے شہریوں میں وقتی طور پر تشویش پھیل گئی تھی۔ متعلقہ حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک گھنٹے کے اندر تمام ابہام اور الجھن کو دور کر دیا۔
اس معاملے پر مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے تاکہ سیکیورٹی نقائص کا جائزہ لیا جا سکے۔


