اسلام آباد (اے پی پی اردو) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یومِ اقبال کے موقع پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار نے برصغیر کے مسلمانوں کو ان کی جداگانہ شناخت کا شعور دیا۔
وزیراعظم نے قوم پر زور دیا کہ وہ علامہ اقبال کی فکر پر مکمل عمل پیرا ہونے کے عزم کا اعادہ کرے۔


