فائل فوٹو: Shahin Olakara / Wikimedia Commons / CC BY 2.0 — https://commons.wikimedia.org/wiki/File:Kaaba,_Masjid_Al_Haram,_Mecca.jpg
(صورتِ حال، نیوز ڈیسک) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی حرمت و سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مقدس شہر مکہ مکرمہ کی سلامتی پوری امت مسلمہ کے لیے انتہائی اہم ہے اور سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
سید اویس قادر شاہ نے سعودی حکام کی بروقت کارروائی اور چوکسی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے تحمل، امن اور سفارتی ذرائع کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کے تناظر میں مقدس مقامات کا تحفظ اور سلامتی تمام مسلمانوں کے جذبات سے جڑا معاملہ ہے۔


