لاہور (بیورو رپورٹ) وفاقی وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی کا آغاز ہو گیا۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سرکاری عازمین حج اپنی دوسری قسط پانچ سے بیس اکتوبر تک جمع کرا سکیں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ دوسری قسط جمع کرانے سے پہلے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مقررہ تاریخ تک دوسری قسط جمع نہ کرانے کی صورت میں متعلقہ حج درخواست منسوخ تصور ہوگی۔
وزارت کا کہنا ہے کہ درخواست منسوخ ہونے کی صورت میں پہلے سے جمع شدہ واجبات عازمین کے اکائونٹ میں واپس کر دیے جائیں گے۔


