کوٹلی (نیوز ڈیسک) وزیر تعلیم سکولز انجینئر عمیر نعیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت رول آف لا پر یقین رکھتی ہے۔ آزاد کشمیر میں قانون کی حکمرانی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
کوٹلی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تعلیمی معیار بہتر بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری سے متاثرہ عوام کے مسائل کو خصوصی اہمیت دی جائے گی۔
وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ تدریسی اوقات میں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی ہوگی۔ وزیر برقیات راجہ ثاقب مجید نے کہا کہ موجودہ حکومت بہترین طرز حکمرانی اور عوامی خدمت کی مثال قائم کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے انتخابات کے پرامن انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔


