راولپنڈی (این این آئی) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے ملک کرامت حسین کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی سیاسی، سماجی، تنظیمی اور عوامی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
سردار عتیق نے کہا کہ ملک کرامت حسین ایک مخلص اور نظریاتی رہنما تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی مسلم کانفرنس کے افکار اور نظریہ الحاق پاکستان کے ساتھ وابستہ رہ کر گزاری۔
متحدہ عرب امارات میں مسلم کانفرنس کی تنظیم سازی کے لیے ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ سردار عتیق نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔


