اسلام آباد (بزنس ڈیسک) پاکستان نے باضابطہ طور پر جی-24 کی سربراہی سنبھال لی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے اس موقع پر ترقی پذیر معیشتوں کی اجتماعی آواز کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اے پی پی اردو کے مطابق اس نئی ذمہ داری کے تحت عالمی سطح پر ترقی پذیر ممالک کے معاشی مفادات کا بھرپور دفاع کیا جائے گا اور ان کا مؤقف پیش کیا جائے گا۔


