فائل فوٹو
اسلام آباد (اے پی پی) کامسٹیک اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے درمیان تعلیمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کا مقصد مشترکہ علمی سرگرمیوں کا فروغ اور بین الاقوامی تعلیمی روابط کو مضبوط بنانا ہے۔
معاہدے کے تحت اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ماہرینِ تعلیم پاکستانی جامعات میں شرکت کریں گے۔


