صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع مہمند کی تحصیل پنڈیالی میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق منگل کو جاری بیان میں صدرِ مملکت نے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
صدرِ مملکت نے شہید پولیس اہلکاروں کی فرض شناسی، بہادری اور قومی خدمات پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔


