خانیوال (بیورو رپورٹ) ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن لاہور ڈاکٹر خالق شفیع نے سول ویٹرنری ہسپتال خانیوال کا تفصیلی دورہ کیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک خانیوال ڈاکٹر احسان الرحمن اکبر بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود تھے۔
انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ویٹرنری سروسز کی فراہمی کا جائزہ لیا۔
ڈاکٹر خالق شفیع نے سہولت سنٹر اور او پی ڈی کا معائنہ کرتے ہوئے ادارے کا ریکارڈ چیک کیا۔ انہوں نے مال مویشی پال حضرات کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معیار دیکھا اور منرل مکسچر، مال وینڈا اور یو ایم بی بلاکس کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ٹیلی فون کے ذریعے فارمرز سے براہِ راست فیڈبیک بھی حاصل کیا۔
ڈاکٹر خالق شفیع نے ویٹرنری سروسز کو مزید بہتر بنانے اور ریکارڈ کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی۔ ہسپتال کے حکام کی جانب سے اس موقع پر انہیں کارکردگی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔


