لاہور( این این آئی) امیر الدین میڈیکل کالج کے نو منتخب پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر میجر جنرل رٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر سہیل صابر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں طبی تعلیم کے معیار کو بلند کرنے اور امتحانی نظام میں اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں اداروں کے سربراہوں نے امتحانی نظام کو شفاف بنانے اور جامع ایم سی کیوز بینک کے قیام کی حکمت عملی پر غور کیا۔ انہوں نے ریسرچ کلچر کو مضبوط بنانے اور طبی عملے کی تربیت کے لیے مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا۔
ملاقات کے اختتام پر وائس چانسلر نے پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ سربراہوں نے میڈیکل ایجوکیشن اور ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔


