اسلام آباد (بیورو رپورٹ)۔ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ختم ہونے کے باوجود دوبارہ بات چیت کا دروازہ کھلا رکھنے کا عندیہ دے دیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے رکن سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، صحت کے معاملات اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے لائحہ عمل پر بات ہو تو مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت چاہے تو علامہ راجا ناصر عباس اور محمود اچکزئی سے رابطہ کر سکتی ہے کیونکہ رابطے کے کئی ذرائع موجود ہیں۔ سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ مذاکرات دوبارہ کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں اور اگر نیت ہو تو بات چیت کے لیے بہت سے طریقے موجود ہیں۔


