ورجینیا (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی امیگریشن حکام نے انعام یافتہ کشمیری فلم ساز عرفات شیخ کو ورجینیا کے ایئر پورٹ پر حراست میں لے لیا۔ مہم چلانے والے گروپ نے دعوی کیا کہ چوبیس ستمبر دو ہزار چھبیس کو ڈلس ایئر پورٹ پر طیارے سے اترتے ہی انہیں حراست میں لیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے بوالیس سالہ فلم ساز ورجینیا میں مقیم ہیں اور طالب علم ویزے پر امریکا پہنچے تھے۔ آزاد عیسی کے مطابق عرفات شیخ کی سیاسی پناہ کی درخواست زیر التوا ہے اور ان کے پاس قیام کی اجازت فعال ہے۔
فلم ساز کو ورجینیا کے شہر بولنگ گرین میں واقع کیرولین ڈیٹینشن سینٹر میں رکھا گیا ہے۔ امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ اور محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے اس معاملے پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
عرفات شیخ کو ان کی پہلی فیچر فلم سیفرون کنگڈم کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی تھی اور کئی ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔


