لاہور کے علاقے گجر پورہ میں کرول جنگل روڈ پر پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے روکنے کی کوشش پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔
پولیس نے تعاقب کیا تو ملزم موٹر سائیکل پر توازن برقرار نہ رکھ سکا اور سڑک پر گر گیا۔ اس حادثے کے باعث ملزم کی دائیں ٹانگ شدید زخمی ہو گئی تھی۔
پولیس نے زخمی ملزم کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے ایک پستول اور چلیدہ خول برآمد کر لیے۔ ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت علی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم چوری اور ڈکیتی کے 24 سے زائد وارداتوں کے مقدمات میں مطلوب تھا۔


