اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے مشرق وسطیٰ سمیت خطے میں تنازعات کے پرامن حل کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے میں پاکستان کا کردار اہم رہا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ جنگ کے بجائے سیاسی مکالمہ اور سفارت کاری ہی خطے میں امن کا واحد راستہ ہے۔


