ڈھناں (این این آئی) کھوئی رٹہ اور گرد و نواح میں موسم کی تبدیلی سے بچوں، بوڑھوں اور خواتین میں نزلہ، زکام اور چیسٹ انفیکشن ہونے لگا ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ، سیری، بھیال، دیہاڑی باغ، کرجائی اور دیگر علاقوں میں موسم کی تبدیلی سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ صبح و شام درجہ حرارت میں کمی سے ٹھنڈ محسوس ہوتی ہے جبکہ دن کے اوقات میں موسم گرم رہتا ہے۔
درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ کے باعث بچوں، بوڑھوں اور خواتین میں نزلہ، زکام اور چیسٹ انفیکشن عام ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مریضوں کا شدید رش ہو گیا ہے۔


