فیصل آباد کینال روڈ پر فیصل ہسپتال کے قریب ایک تیز رفتار کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ اس فیصل آباد کار حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 21 سالہ احمد مرتضیٰ اور 17 سالہ حذیفہ شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں 26 سالہ جعفر، 22 سالہ شاہ ذیاب اور تقریباً 23 سالہ ایک نامعلوم شخص شامل ہے۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا۔ دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں بھی ضروری قانونی کارروائی کے بعد الائیڈ ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔


