کراچی (نیوز ڈیسک) نارتھ کراچی کے سیکٹر سی 11 میں بجلی کی فراہمی ایک گھنٹے سے زائد وقت سے معطل ہے۔ بجلی کی طویل بندش کے باعث پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا اور مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق صبح اسکول، کالج اور یونیورسٹی جانے والے طلبہ پریشان ہیں۔ دفاتر جانے والے افراد بھی اس صورت حال سے دوچار ہیں۔
بجلی ایک گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود بحال نہیں ہوسکی۔ اس غیر اعلانیہ بندش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
مکینوں نے متعلقہ ادارے سے بجلی کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔


