کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شہید چوک کے قریب ایک گھر سے بتیس سالہ شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ چھیپا رضاکاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت شہباز کے نام سے ہوئی ہے۔ اہلخانہ نے ابتدائی طور پر پولیس کو بتایا ہے کہ شہباز نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔


