کراچی میں رات گئے متعدد علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا۔ مختلف علاقوں میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک بجلی کی فراہمی معطل رہی۔
متاثرہ علاقوں میں منگھوپیر، کیماڑی، نیو کراچی اور سرجانی ٹاؤن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نارتھ ناظم آباد، لائنز ایریا، لیاری، قائد آباد اور گلشن حدید بھی متاثر ہوئے۔
کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق ای ایچ ٹی نیٹ ورک میں مختصر دورانیے کا تعطل آیا۔ اس تکنیکی تعطل کے باعث کراچی کے چند علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔
ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ تمام علاقوں میں بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی ہے۔ شہر کے بیشتر حصوں میں بجلی کی فراہمی اس وقت معمول کے مطابق جاری ہے۔


