فائل فوٹو (اشاراتی): Irfanali03216645628 / Wikimedia Commons / CC BY 3.0 — https://commons.wikimedia.org/wiki/File:Ghulam_Muhammad_Abad_Police_Station_-_panoramio.jpg
فیصل آباد (نیوز ڈیسک) فیصل آباد پولیس نے رواں سال ڈکیت گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا ہے۔ پولیس نے 150 گینگز کے 331 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ترجمان طارق جٹ کے مطابق کارروائیوں کے دوران گیارہ کروڑ اٹھاون لاکھ ستانوے ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 323 موٹر سائیکل، 43 موبائل فون اور 3 رکشے برآمد کیے ہیں۔ اس کے علاوہ نقدی، زیورات اور 82 مویشی بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔
یہ گرفتاریاں ہیومن انٹیلی جنس اور جدید تکنیکی وسائل کی مدد سے عمل میں لائی گئی ہیں۔ پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔


