نیوز ڈیسک (اسلام آباد) — چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دیوالی روشنی، امید، خوشی اور نیکی کی علامت ہے۔ یہ تہوار محبت اور امن کا پیغام دیتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مختلف مذاہب، ثقافتوں اور تہذیبوں کا حسین امتزاج ہے۔ یہاں مذہبی رواداری اور باہمی احترام قومی شناخت کا اہم حصہ ہیں۔


