فائل فوٹو
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ جنگ شروع کرو گے تو تباہ کن ردعمل ملے گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر کہا کہ تم جنگ ہار چکے اور الیکشن بھی۔
محسن رضائی نے دعوی کیا کہ نائب صدر جے ڈی وینس نے ہار مان لی ہے اور وزیر خارجہ مارکو روبیو عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید دعوی کیا کہ امریکی وزیر دفاع ہیگسیتھ کو نوکری سے نکالا جانے والا ہے اور سینیٹکام کمانڈر پوڈ کاسٹر بن چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن میں کسے اپنا پیغام پہنچائیں کہ جنگ چھیڑنے کا انجام تباہ کن ہوگا۔


