اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اتوار کو وزیراعظم آفس میں ہندو برادری کے ایک وفد سے ملاقات کی اور انہیں دیوالی کے تہوار کی مبارکباد دی۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق یہ ملاقات رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر درشن کی قیادت میں ہوئی تھی۔
ملاقات کا اہتمام ہندو برادری کے ساتھ دیوالی کا تہوار منانے کے لیے حمزہ شہباز کی دعوت پر کیا گیا تھا۔


