لاہور (این این آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات میں فی الحال کسی بڑے بریک تھرو کی زیادہ امید نہیں۔ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان صورتحال اتنی پیچیدہ نہیں کہ بات چیت کا راستہ مکمل طور پر بند ہو۔
انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کے پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطے ہیں۔ حکومت ایک طرف مذاکرات کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے تو دوسری جانب پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی صورتحال بھی دیکھ رہی ہے۔
انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ محمود اچکزئی اگر نواز شریف سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں تاہم وزیراعظم کو ان کے خط کا جواب دینا چاہیے۔


