پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کرک میں دہشت گردوں کی فائرنگ پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت دو اہلکار شہید ہو گئے تھے۔
گورنر نے کہا کہ صوبائی حکومت کی دہشت گردوں کی حمایت کی قیمت عوام اور فورسز چکاتی ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی نے کے پی کو دہشت گردوں کے حوالے کر دیا ہے۔
ضلع کرک کے علاقے نیوکرپہ میں نامعلوم افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ حملے میں ایس ایچ او داد خان اور اہلکار فرہاد شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔


