اسلام آباد (این این آئی) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں دو روپے اکتیس پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت تین سو اٹھانوانوے روپے چھانوے پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اٹھہتر پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ڈیزل کی نئی قیمت تین سو پچانوے روپے بہتر پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں نو اکتوبر کے لئے ہوں گی۔


