لاہور (این این آئی) شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید 14 روپے اضافے سے 519 روپے ہو گئی۔ زندہ برائلر مرغی کی قیمت 10 روپے اضافے سے 358 روپے فی کلو ہو گئی۔
فارمی انڈوں کی قیمت 264 روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔ اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے 20 روپے زائد قیمت پر فروخت کیا گیا۔


