شمالی وزیرستان (صورتِ حال، انٹرنیشنل ڈیسک)۔ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے فتنہ الخوارج کے 7 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ عزمِ استحکام وژن کے تحت کی گئی اس کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے ہیں۔


