فیصل آباد (این این آئی) شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کا 78 واں یوم پیدائش منایا گیا۔ موسیقی کی دنیا میں عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنے والے لازوال فنکار نصرت فتح علی خان 13 اکتوبر 1948 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے اپنے والد استاد فتح علی خان سے فن گائیکی کی تربیت حاصل کی اور دنیا بھر میں نام روشن کیا۔ ان کی معروف قوالیوں میں دم مست قلندر، میرا پیا گھر آیا اور یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے شامل ہیں۔
نصرت فتح علی خان نے روایتی قوالی کو عالمی موسیقی کے ساتھ جوڑ کر ایک نئی تاریخ رقم کی۔


