لاہور (نیوز ڈیسک) ارمان دانش 17 اکتوبر کو پلاک ہال قذافی اسٹیڈیم میں یاد نصرت کے نام سے میوزیکل شو کا اہتمام کریں گے۔
اس تقریب میں ملک کے نامور گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کے گائے ہوئے گیت اور کلام پیش کریں گے۔ شو کے آرگنائزرز ارمان دانش، یعقوب بھٹی اور فریحہ منصب ہیں۔
ارمان دانش نے بتایا کہ تقریب میں ملک آصف شہزاد، امین راجہ، استاد اشفاق علی خان، نازو لعل، ربیعہ منہاس اور جنت خان پرفارم کریں گے۔ شو کے ہوسٹ وسیم حسن اعوان اور فدا ملک ہوں گے جبکہ مختلف شعبوں کی اہم شخصیات شریک ہوں گی۔


