کھڈیاں خاص (نیوز ڈیسک) نووارد گلوکارہ جیا ملک نے اپنا نیا میوزک ویڈیو’’اے کاہدی زندگی اے‘‘ مکمل کرلیا ہے۔ اس ویڈیو کی ریکارڈنگ مقامی لوکیشن پر مکمل کی گئی جس کی ویڈیو ڈائریکشن شاہد سونو نے دی۔
گانے کے ڈی او پی اور ایڈیٹر ایم عمران تھے جبکہ پوسٹ پروڈکشن زوم میڈیا نے کی۔ شاعری جیا ملک کی اپنی ہے اور کمپوزیشن وجدان علی نے ترتیب دی ہے۔
گانے کے ڈائریکٹر شاہد سونو کا کہنا ہے کہ جیا ملک میوزک انڈسٹری میں ایک خوبصورت اضافہ ہیں جن کی آواز کم عرصے میں پذیرائی حاصل کرے گی۔ جیا ملک نے بتایا کہ ان کا یہ ویڈیو جلد ان کے آفیشل یوٹیوب چینل اور دیگر سوشل سائٹس پر ریلیز کر دیا جائے گا۔


