کراچی (این این آئی) اداکارہ آمنہ ملک نے اپنے گھر میں جن کی موجودگی سے متعلق بیان پر وضاحت کردی ہے۔ حال ہی میں آمنہ ملک نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے وضاحت کی کہ میرے گھر میں کوئی جن نہیں ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ نجی ٹی وی پروگرام کے سوال پر انہوں نے ماضی کا واقعہ بیان کیا تھا جب ان کی چیزیں غائب ہوتی تھیں۔ آمنہ ملک نے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین ان پر تنقید کر رہے ہیں کہ وہ رشتے کروا دیں یا چیزیں واپس لے آئیں۔


