نیوز ڈیسک (ملتان)۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
اس دوران شہر اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔ ملتان میں بارش کے حوالے سے متعلقہ اداروں نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔


