بین الاقوامی ڈیسک۔ مقبول ڈرامہ سیریز بریکنگ بیڈ میں والٹر وائٹ جونیئر کا کردار ادا کرنے والے امریکی اداکار آر جے میٹی 34 برس کی عمر میں خودکشی کر گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اداکار کی موت کی تصدیق ان کے ترجمان نے کی ہے جبکہ ٹیکساس کے حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ آر جے میٹی نے 2008 سے 2013 تک نشر ہونے والی معروف سیریز بریکنگ بیڈ کے تمام پانچوں سیزنز میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔
اداکار کو بچپن میں سیریبرل پالسی کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے اس بیماری کو اپنے کردار کی عکاسی کے لیے استعمال کیا، جس سے ٹیلی وژن پر معذور افراد کی نمائندگی اجاگر ہوئی۔
اداکاری کے علاوہ وہ معذور افراد کے حقوق اور شوبز انڈسٹری میں ان کی بہتر نمائندگی کے لیے بھی سرگرم رہے اور مختلف اداروں کے ساتھ کام کیا۔


