File photo
کراچی (صورتحال نیوز ڈیسک) گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول عمرکوٹ کے 80 طلبہ نے اساتذہ کے ہمراہ 13 نومبر کو کراچی پورٹ کا تعلیمی دورہ کیا۔ اس کا مقصد پاکستان کے بحری اور لاجسٹکس شعبے کے بارے میں عملی آگاہی حاصل کرنا تھا۔
اے پی پی کے مطابق وفد نے ایس اے پی ٹی ایل اور کے جی ٹی ایل ٹرمینلز کا دورہ کیا، جہاں بندرگاہ کے آپریشنز، مال برداری، ٹرمینل انتظام اور ملکی معیشت و بین الاقوامی روابط میں بحری تجارت کے کردار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ترجمان نے کہا کہ ایسے تعلیمی اقدامات کا مقصد آگاہی اور جستجو کو فروغ دینا اور مستقبل میں بحری شعبے سے وابستہ ہونے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔


