File photo
لاہور (صورتحال نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیا ہے۔ عالمی یومِ ذیابیطس کے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آگاہی، احتیاطی تدابیر اور صحت مند طرزِ زندگی بیماری پر قابو پانے میں اہم ہیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ٹائپ ون ذیابیطس میں مبتلا بچوں کے گھروں تک انسولین کٹس پہنچائی جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق ذیابیطس اور دیگر بیماریوں کے مریضوں کو ادویات کے ڈبے بھی ان کی دہلیز پر فراہم کیے جا رہے ہیں۔
مریم نواز نے صحت کو ہر شہری کا بنیادی حق قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت گھر گھر طبی سہولیات پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے شہریوں سے صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی اپیل کی اور متوازن غذا، باقاعدہ ورزش اور شوگر کی مسلسل نگرانی کی اہمیت اجاگر کی۔


