انطالیہ (صورتحال نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے اور ملکی معیشت مضبوط بنانے کے لیے قابل تجدید توانائی کی جانب منتقلی ناگزیر ہے۔ اے پی پی کے مطابق انہوں نے 14 نومبر کو گلوبل رینیوایبلز ہب کے وزارتی مباحثے میں اظہار خیال کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے اور 2022 کے سیلاب نے لاکھوں پاکستانیوں کو متاثر کیا۔ ان کے مطابق ملک قابل تجدید توانائی کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے اور شہری بھی اپنی مدد آپ کے تحت یہ ذرائع اپنا رہے ہیں۔
ڈاکٹر مصدق ملک نے زور دیا کہ توانائی کی تبدیلی کے لیے صرف عزم کافی نہیں بلکہ اسے عملی منصوبہ بندی میں ڈھالنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اس سمت میں عزم سے منصوبہ بندی تک کا سفر جاری ہے۔


