File photo
اسلام آباد (صورتحال نیوز ڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد آنے والے وزرائے خارجہ اور مندوبین کا خیرمقدم کیا ہے۔ اجلاس 15 اور 16 نومبر کو منعقد ہوگا۔
14 نومبر کو اے پی پی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار نے ایکس پر اپنے پیغام میں امید ظاہر کی کہ اجلاس میں تعمیری اور نتیجہ خیز تبادلہ خیال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رکن ممالک علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ ترجیحات آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔


