کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔
عرب ٹی وی کے مطابق حادثہ جمعہ کی دوپہر ایک بجکر 55 منٹ پر پیش آیا۔ یہ واقعہ سڈنی سے 200 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع قصبے سکون کے ہوائی اڈے کے قریب ہوا۔
طیارے میں سوار دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ حکام نے ان کی شناخت ظاہر نہیں کی۔
پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس نے آسٹریلوی ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو اور متعلقہ اداروں کو بھی مطلع کر دیا۔
آسٹریلوی ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو نے حادثے سے متعلق معلومات جمع کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔


