نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے الزام عائد کیا ہے کہ بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیاں ان کا تعاقب کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس بیورو کے اہلکار ان کی رہائش گاہ کی نگرانی کر رہے ہیں اور ترنگا مارچ سے قبل دہلی پولیس انہیں حراست میں لے سکتی ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ قومی پرچم لہرانے کے لیے جیل جانے کو تیار ہیں۔
کاکروچ جنتا پارٹی نے کارکنوں کو نئی دہلی کے کناٹ پیلس کے سینٹرل پارک میں قومی پرچم لہرانے کی اپیل کی ہے۔ یہ مارچ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج کا حصہ ہے جن پر انتخابی فہرستوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزامات ہیں۔
نئی دہلی میونسپل کونسل نے اعلان کیا ہے کہ مارچ کے لیے مختص سینٹرل پارک سولہ اور سترہ اکتوبر کو بند رہے گا۔ ابھیجیت دیپکے نے سوال کیا کہ اگر جماعت سو مقامات پر پرچم لہرانے کا اعلان کرے تو کیا حکام تمام مقامات بند کر دیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان کا مطالبہ حکومت تبدیل کرنا نہیں بلکہ چیف الیکشن کمشنر کو ہٹانا ہے۔


