کراچی (انٹرنیشنل ڈیسک) معروف یوٹیوبر اقرا کنول کے شوہر اریب پرویز نے اہلیہ کی کمائی پر انحصار کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا ہے۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران اریب پرویز سے سوال کیا گیا کہ کیا بیوی کی زیادہ آمدنی شوہر میں احساسِ کمتری پیدا کرتی ہے۔ اس پر اریب نے جواب دیا کہ لوگوں کو کیسے معلوم ہے کہ ہم دونوں میں سے کون زیادہ کماتا ہے۔
ممکن ہے لوگوں کو میری آمدنی کا اندازہ ہی نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ لوگ ایسی باتیں کرتے رہتے ہیں، تاہم انہوں نے کبھی اپنی آمدنی عوام کے سامنے ظاہر نہیں کی۔ اریب پرویز کے مطابق وہ ریسٹورنٹ فور سمیت متعدد کاروبار چلا رہے ہیں۔
ریسٹورنٹ میں چار شراکت داروں نے برابر سرمایہ لگایا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ اور اقرا کنول مل کر کام کرتے ہیں اور دونوں نے اپنی محنت سے سب کچھ بنایا ہے۔ یاد رہے کہ اقرا کنول اپنے مقبول یوٹیوب چینل سسٹرولوجی کے باعث شہرت رکھتی ہیں۔


