لاہور (بزنس ڈیسک) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق پندرہ اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت ایک ہزار چھ سو انیس روپے رہی۔


