فائل فوٹو
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی جامعات کو ملک کی معاشی ترقی کا انجن بننا ہوگا۔
تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان مضبوط روابط قائم کرکے جدت، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے فروغ کو یقینی بنایا جائے تاکہ میڈ ان پاکستان دنیا بھر میں معیار کی علامت بن سکے۔
وفاقی وزیر نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے ماسٹرز کانووکیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے گریجویٹس، اساتذہ اور والدین کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔


