انٹرنیشنل ڈیسک۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ یوکرین کے لیے سٹار شیلڈ خدمات محدود کرنے کا حکم ایلون مسک نے دیا تھا۔
بنگلہ دیشی نیوز ایجنسی بی ایس ایس کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایلون مسک نے یوکرین کے لیے سٹار شیلڈ خدمات محدود کرنے کا حکم صادر کیا۔
اس سے قبل ایلون مسک کا کہنا تھا کہ سپیس ایکس کے زیرِ انتظام مواصلاتی نظام پر کسی بھی قسم کی پابندی کا فیصلہ بالآخر امریکی صدر کی جانب سے کیا جانا تھا۔


