کوئٹہ (اے پی پی) سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان سید ظفر علی بخاری نے کوئٹہ کے نجی بی اے مال میں محکمہ ایکسائز کے سٹال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وہاں جاری عوامی آگاہی اقدامات کا جائزہ لیا اور اقدامات کو سراہا۔
ڈائریکٹر جنرل ایکسائز محمد ایوب ہزارہ اور ڈائریکٹر ایکسائز نصیر اللہ مندوخیل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ متعلقہ حکام نے سیکرٹری ایکسائز کو سٹال کے اغراض و مقاصد اور محکمہ کی خدمات پر بریفنگ دی۔
حکام نے انہیں جاری اقدامات اور عوامی آگاہی مہم کے لائحہ عمل کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔


