فائل فوٹو
نیوز ڈیسک (ڈیجیٹل ڈیسک)۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ عالمی منظر نامے میں پاکستان کے ابھرتے نمایاں مقام کو امریکی مارکیٹ میں متعارف کروانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بات پاک امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سفیر رضوان سعید شیخ کے مطابق اس تقریب کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی اور کمرشل ہم آہنگی اور شراکت داری کی نئی راہیں ہموار کرنا ہے۔


