فائل فوٹو
فائل فوٹو
انٹرنیشنل ڈیسک (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے مملکت کے بیشتر علاقوں میں جمعرات سے پیر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کر دیا۔
اردو نیوز کے مطابق مکہ، جازان، عسیر، الباحہ، مدینہ، حائل اور قصیم ریجن میں درمیانے درجے سے شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ متعلقہ اداروں نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔


