فائل فوٹو
حیدرآباد فائرنگ کے نتیجے میں حیدرآباد کی جی او آر کالونی میں موتی مسجد کے قریب ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس واقعے کو پرانی تکرار کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت اللہ بچایو ملانی کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے مقتول کی لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ میں ملوث ملزم آصف واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس اس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
دوسری جانب فائرنگ کرنے والے ملزم کی بیوی اور بیٹی کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ تاہم، پولیس حکام نے ان اطلاعات کی تصدیق سے صاف انکار کیا ہے۔


