فائل فوٹو
فائل فوٹو
خیرپور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق مختلف کارروائیوں میں ملزمان کے قبضے سے 2 کلو 550 گرام چرس اور 1700 گرام بھنگ برآمد ہوئی۔
متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
تھانہ کنب پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے علی گل جامڑو اور محرم علی میرانی کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے 2000 گرام چرس اور نشہ آور سپاریاں برآمد ہوئیں۔
تھانہ کوٹ ڈیجی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شمن گوپانگ اور شایان دایو کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ایک گرفتار ملزم اشتہاری تھا جبکہ ان کے قبضے سے 550 گرام چرس برآمد ہوئی۔
تھانہ عبدالرحمن انڑ پولیس نے گشت کے دوران بہلول نامی ملزم کو گرفتار کر کے 1700 گرام بھنگ برآمد کی۔ ایس ایس پی خیرپور کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔


